شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ:کروڑ تا اجمیر روڈ پر کام شروع ہو گیا، تحریک انصاف ومسلم لیگ روڈ پر کام شروع کرنے کے دعویدار بن گئے۔ تا ہم تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق صوبائی وزیرشوکت یوسف زئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کروڑہ تا اجمیر روڈ کی وزیر اعلی کی جانب سے جاری کردہ 2019 کی ڈائریکٹیو جاری کر دی جس میں انھوں نے اپنے دور ہ شانگلہ میں اعلان کیا تھا کہ کروڑ تا اجمیر روڈ تعمیر کی جائے گی دوسری جانب مسلم لیگ کی جانب سے بھی کروڑہ تا اجمیر روڈ کی ٹینڈ ر بھی مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کئے گئے ہیں اس حوالے سے ایک ذمہ دار نے بتایا کہ پروگرام ورلڈ بینک کا ہے اور وہ صوبائی حکومت کی جانب سے یہ پروگرام کریں گے۔ شانگلہ میں بہت سے سکیمیں صوبائی حکومت کی جانب سے منظور کی گئی ہے جس کی افتتاح بھی ہو رہی ہے تاہم دوسری جانب مسلم لیگ یہ دعوی کر رہی ہے کہ نگران دور میں یہ تمام ترقیاتی منصوبے ترجیح بنیادوں پر منظور کی گئی تھی۔ شانگلہ کے عوام مطالبہ کرتے ہیں کہ کام مسلم لیگ نے کیا یا تحریک انصاف نے تا ہم کام کرنا اس وقت شانگلہ کے مختلف علاقوں میں اشد ضرورت ہے کیونکہ شانگلہ مسلسل قدرتی افات اور حادثات کا شکار رہ چکی ہے اور قدرتی افات کے دوران سڑکوں اور دیگر انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ یہاں بدقسمتی یہ بھی ہیں کہ جو فنڈ یہاں تباہ حال انفراسٹرکچر، سیلاب یا دیگر قدرتی افات سے متاثر ہ سکیموں کی دوبارہ بحالی کے لیے اتا ہے وہ سیاست کا نظر ہو کر نئی سکیم کی طرف چلا جاتا ہے اور پرانا تباہ حال انفراسٹرکچر ویسے کا ویسا رہ جاتا ہے جو شانگلہ کی تعمیر ترقی میں بڑا رکاوٹ ہے۔ اس وقت کانا روڈ سمیت پورن اور دیگر علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کی افتتاحیں سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہے اور مسلم لیگ و تحریک انصاف ایک دوسرے پر تنقید اور اپنے اپنے ٹینڈرز اور دیگر سرکاری داستاویزات شیئر کر رہے ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے