کرک (مانند نیوز) صوبائی حکومت خیبرپختون خواکے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کرک مجیب الرحمن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر کرک/ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اوقاف سکواڈرن لیڈر(ر) امان اللہ نے ضلع کرک کے 325 جامع مسجد کے علماء کے مابین 2 کروڑ 92 لاکھ پچاس ہزار روپے اعزازیہ تقسیم کیا۔ فنڈ مسائل کے باعث لیٹ اعزازیہ کے تینوں کوارٹر ایک ساتھ علماء کو جاری کردیئے گئے جس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے علماء کرام نے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر کرک کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اعزازیہ حاصل کرنے والے علماء سے باتیں کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ اب سسٹم آن لائن کردیا ہے لہٰذا مذکورہ بالا اعزازیہ علماء کو بذریعہ بنک اکاؤنٹ آن لائن موصول ہوجائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر کرک/ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اوقاف امان اللہ نے آن لائن پراسیس کیلئے بنک حکام کو لسٹ بھیج دیا تاکہ جلد از جلد ضروری کارروائی کرکے علماء کرام اپنا اعزازیہ بروقت وصول کرسکیں۔