پشاور(مانند نیوز )آئی ایچ پی پراجیکٹ میں کام کرنے والے ای پی آئی ٹیکنیشن مردان کے وفد اویس خان،محمد آیاز اور محمد شعیب نے گزشتہ روز پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع مردان کے صدر فضل قیوم اورجنرل سیکر ٹری سمیع الرحمان،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری وقار احمد کے ساتھ ملاقات کی اور دو سالوں سے بند تنخواہ،ریگو لرائزیشن اور دیگر مسائل پر عملی اقدامات اٹھانے سے آگاہ کرتے ہو ئے کہا کہ اگر30 جون تک ہمارے تمام مسائل حل نہیں کئے گئے اور تنخواہیں ادا نہیں کی گئی تو یکم جولائی سے ہر قسم ای پی آئی سرگرمیوں سے با ئیکاٹ کرینگے، پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع مردان کے صدر فضل قیوم اور تمام کابینہ نے وفد کو یقین دلایا کہ جائز مطالبات کے حل کیلئے ای پی آئی ٹیکنیشن کا بھر پور ساتھ دیگی اور ہڑتال میں حصہ لے گی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے