بریکوٹ(مانند نیوز) بریکوٹ کے علاقہ ابوہا میں جر گہ کے کوشش رنگ لے آئی دو فریقین کے مابین جاری دشمنی دوستی میں بدل گئے معززین علاقہ کے موجودگی میں ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر ہوکر آئندہ بھائیوں کی طرح زندگی گزارنے کا عہد کیا گزشتہ روز بریکوٹ کے علاقہ ابوہا دو فریقین امجد مجاہد۔ورید اور فریق دوم گل حیدر، لعل بہادر ،حیدر ساکنان ابوہا خان کوٹے کے مابین کچھ عرصہ قبل تنازعہ پیش آیا تھا جس پر علاقے معززین جرگہ مشران عجب خان ،عبدالسلام خان،ویلج کونسل ابوہا کے چیرمین نظر حسین خان افضل خان و دیگر کے کوششوں سے دوفریقین کے مابین راضی نامہ ہوا جس میں با قاعدہ ایک پر تقریب منعقد ہوا تقریب سے تحصیل چیرمین کاشف علی خان اسٹنٹ کمشنر بریکوٹ منور شاہ خان ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل شیر حسن خان ایس ایچ او تھانہ غالیگے روشن علی قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے صدر فدا محمد خان جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ باچا اسرار خان ،مولانا خلفتہ اللہ عجب خان نظر حسین خان عبدالسلام خان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے مابین صلح اور رغبت بہترین معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کر تے ہیں تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں عوف درگزر ایک بہترین عمل ہے معاشرے کے ہر فرد کو چاہیے کہ علاقے کے امن بھائی چارے اور حسن سلوک اور اسلامی اصولوں اقدار کو اپنا پر امن معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کر یں اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا ئیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے