پبی (مانندنیوز )ملک جمیل احمد کاسی کو ایپکا بلوچستان کے صوبائی الیکشن کیلیے ڈپٹی الیکشن کمشنر مقرر کردیا۔ نوٹیفکیشن جاری۔محمد بلوچ صوبائی صدر ایپکا بلوچستان کے ریٹائرمنٹ کے بعد صوبے میں ایپکا کے ترمیمی آرڈیننس 2014 کے مطابق الیکشن ناگزیر تھا۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا۔کہ صوبہ بلوچستان میں ایپکا کے صوبائی الیکشن کا وقت پورا ھو چکا تھا۔لیکن داد محمد بلوچ صوبائی صدر ایپکا بلوچستان کا ریٹائرمنٹ قریب تھا۔تو صوبائی مجلس عاملہ داد محمد بلوچ کو ان کی خدمات کو مد نظر رکھتے ھوئے ان کو ایکسٹینشن دے رھے تھے۔اب چونکہ داد محمد بلوچ ریٹائرمنٹ پر چلے گئے۔تو صوبائی مجلس عاملہ نے صوبہ بلوچستان میں ایپکا کا صوبائی الیکشن کا مطالبہ کیا۔چونکہ بلوچستان کے بعض اضلاع میں ڈسٹرکٹ الیکشن مکمل نہیں ھوئے تھے۔تو ترمیمی آرڈیننس مجریہ 2014 کے رو سے علی اصغر بنگلزئی کو ایپکا بلوچستان کا صوبائی صدر مقرر کر دیا۔اور جو اضلاع الیکشن سے رھ چکے تھے۔صوبائی صدر علی اصغر بنگلزیئی نے ایک مہینے میں مکمل کرکے مرکز کو بلوچستان کے صوبائی الیکشن کرانے کے لئے ایک مراسلہ جاری کیا۔جس پر حامد رضا چیف الیکشن کمشنر ایپکا پاکستان نے فوری طور پر ملک جمیل احمد کاسی کو ڈپٹی الیکشن کمشنر کو مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اور ایک مہینے کے اندر اندر اندر بلوچستان میں ایپکا کے صوبائی الیکشن کرانے کا پابند کیا۔اور مرکزی صدر ایپکا پاکستان خالد جاویدسنگھیڑا کی ھدایت پر میں بھی الیکشن کے نگرانی کیلیے الیکشن کے دن بلوچستان جاونگا۔تاکہ بلوچستان میں ایپکا کے صوبائی الیکشن صاف اور شفاف طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچ جائے