پبی (مانندنیوز )ڈپٹی کمشنرنوشہرہ بشیر احمد کا پری مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 نوشہرہ کی تیاریوں /اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ریسکیو سٹیشن 77 نوشہرہ کینٹ کا تفصیلی دورہ ریسکیو سٹیشن آمد پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوشہرہ ملک اشفاق حسین نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ بشیر احمد کو خوش آمدید کہا جبکہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنوشہرہ کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ تنویر احمد اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عبدالقیوم خٹک بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق حسین نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کو ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ ریسکیو اہلکار روز مرہ کی ایمرجنسیز کے ساتھ ساتھ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر دم تیار اور ہائی الرٹ پر ہیں ہے۔ جبکہ ریسکیو غوطہ خور ٹیموں کو سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے OBM بوٹ انجن، کشتیوں سمیت لائف جیکٹس،لائف لائن اور سیلابی صورتحال کے دوران استعمال ہونے والے دیگر سامان مہیا کر دیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ بشیر احمد نے ریسکیورز سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ریسکیو اہلکار کس بھی قدرتی آفات یہ سانحہ کی صورت میں بھر پور خدمات فراہم کرتی ہیں جبکہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو غوطہ خوروں کی تیاریوں /اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو 1122 ادارہ ہمہ وقت تیار رہ کر عوام کو بروقت اور بہتر طور پر ریلیف فراہم کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے