پبی (مانندنیوز ) گاؤں شیخی، لکڑئی اور جبہ خٹک کے عوام نے چراٹ سیمنٹ فیکٹری کے ساتھ سرفیس رینٹ کے مسئلے پر احتجاج کیا گیااحتجاج کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر نوشہرہ بشیر احمد اور صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں خلیق الرحمان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 عبدالقیوم خٹک نے چراٹ سیمنٹ فیکٹری اور مذکورہ علاقوں کادورہ کے لئے مو قع پر پہنچ گیاایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالقیوم خٹک کی سربراہی میں ڈی ایس پی کینٹ، ایس ایچ او اضاخیل، ایس ایچ او بدرشی کی جانب سے چراٹ سیمنٹ فیکٹری نمائندگان اور اہل علاقہ و مشران کے مابین جرگہ منعقد کیا گیا۔ جس میں سرکاری افسران، مشران اور فیکٹری نمائندگان کے مابین مذکورہ مسئلہ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ فریقین کو ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ مائننگ لایئزن کمیٹی کے فیصلے کا پابند کیا گیاایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مائننگ عملے اور ریونیو عملے کو 2 ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ جس کی روشنی میں مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے گا۔