پبی (مانند نیوز) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر نو شہرہ ملک اشفاق حسین کا ضلع نوشہرہ کے مختلف ریسکیو سٹیشنز (55 بارہ بانڈہ,سٹیشن 77 نوشہرہ کینٹ اور 88 رشکئی) کا اچانک دورہ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر محمد ایاز خان کی ھدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ملک اشفاق حسین کا ضلع نوشہرہ کے مختلف ریسکیو سٹیشنز (55 بارہ بانڈہ,سٹیشن 77 نوشہرہ کینٹ اور 88 رشکئی) کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر نو شہر ملک اشفاق حسین نے ایمرجنسی اسٹاف سے دن بھر کی ایمرجنسیز کے حوالے سے تفصیلات حاصل کی اور نوشہرہ میں گزشتہ شب و روز کے دوران ریسکیو 1122 کی سرگرمیوں کے حوالے سے پوچھ کچھ کی ریسکیو سٹیشنز دورے کے موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر نو شہر ملک اشفاق نے ریسکیو اہلکاروں کے ڈسپلن کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی روسٹر کے مطابق اہلکاروں کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جبکہ ریسکیو اہل کاروں کو حالیہ جاری شدید گرمی سے نمٹنے کیلئے ریسکیو1122 ایمبولینسز میں کولر، پانی کی بوتلیں اور آئس بیگز رکھنے کے ساتھ ساتھ ایمبولینسز میں ہیٹ سٹروک سے نمٹنے کے لیے ادویات اور دیگر ضروری سامان رکھنے کی ہدایات جاری کئے جبکہ عوام الناس کو دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کرنے عوام الناس کو ہلکے کپڑوں، سر پر گیلا کپڑا رکھنے کو یقینی بنانے کی درخواست کی علاوہ ازیں کسی بھی نا خوش گوار ایمرجنسی کے دوران 1122 پر کال کریں