پبی (مانند نیوز)وفاقی بجٹ کی منظوری سے ملک میں مہنگائی کی سونامی اگء۔آشیائے خوردنوش یوٹیلیٹی بلز جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ ہوا۔سرکاری ملازمین ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ملازمین خودکشیاں کرنے پر مجبور ھوچکے ہیں۔سرکاری ملازمین کو تنخواہوں میں اضافہ نہیں چاہئے۔بلکہ ضروریات زندگی آشیائے خوردنوش یوٹیلیٹی بلز میں خاطر خواہ کمی کی جائے۔ملازمین اس قلیل تنخواہوں میں گزارہ کرینگے۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ وفاقی بجٹ کی منظوری سے ملک میں ہر چیز کا بحران پیدا ھوا۔آٹا چینی اور دیگر اشیاء خوردنوش کی قیمتیں آسمان سے بات کرنے لگے۔وفاقی حکومت نے صرف کفن پر ٹیکس نہیں لگایا ہے۔باقی تمام چیزوں پر بھاری ٹیکسیں لگا کر غریب عوام اور سرکاری ملازمین کی کمر توڑ دی۔حکمران اپنے پروٹوکول اور شاخرچیوں کو کم نہیں کرتے۔بلکہ سرکاری ملازمین اور غریب عوام پر بھاری ٹیکس لگا کر ان کا کچومر نکال دیا۔انہوں نے دھمکی دی اگر وفاقی حکومت روزانہ کے بنیاد پر غریب عوام اور سرکاری ملازمین پر ٹیکسوں پر ٹیکس لگاتے رہے۔تو وہ دن دور نہیں کہ ملک میں جلد سول نافرمانی کی تحریک شروع ھو جائے گا۔کیونکہ ملک میں غریب عوام اور سرکاری ملازمین اس مہنگائی کے سونامی سے تنگ آچکے ہیں اور ملازمین بچوں سمیت خودکشیاں کر رہے ہیں۔اگر وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے مطالبات نہ مانے تو 15 جولائی کے بعد پارلیمنٹ ھاوس اسلام آباد میں ایک اور تاریخ ساز دھرنا دیا جائے گا۔ جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے