جنوبی وزیرستان (مانند نیوز) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کیسابق منیسٹر جناب غالب خان وزیر کی قیادت میں قبائلی عمائدین ضلع جنوبی وزیر ستان لوئر کے مشران کے وفد نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ساتھ ان کے دفتر پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ قبائلی عمائدین کے مشران نے جنوبی وزیرستان لوئر پاک افغان بارڈر انگوراڈا کے متعلق مسائل کی متعلق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصرکو اگاہ کیا۔ڈپٹی چیرمین سینٹ نے غالب خان کی سربراہی میں ائے ہوئے وفد کا تمام مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ پاک افغان بارڈر انگوراڈا کے متعلق اور باقی قبائلی علاقوں کو درپیش تمام مسائل کو وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے سامنے رکھیں گے۔ تمام مسائل کو فوری طور حل کرنے کی یقین دہانی دی۔ قبائلی عمائدین نے ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر اور غالب خان وزیر کا شکریہ ادا کیا۔