ہنگو (مانند نیوز)مون سون کی بارشوں کے ممکنہ نقصانات سے بچنے اور ایمرجنسی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات اٹھانے سے متعلق ڈپٹی کمشنر ہنگو سید حیدر حسین کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انتظامیہ کے افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں اور اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ان علاقوں میں ضروری اقدامات کرنے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جہاں پر فلیش فلڈ کا زیادہ خطرہ موجود ہے۔ اجلاس کو محکمہ ریلیف کی جانب سے مون سون کی مجوزہ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی کافی غور و خوض کے بعد تمام محکموں اور اسٹیک ہولڈرز کے مشاورت سے مون سون پلان ترتیب دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ھنگو کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں اور آندھی کے نتیجے میں ممکنہ نقصانات سے بچنے کیلئے تمام ادارے اپنا کام پیشگی مکمل کریں اور ضروری حفاظتی انتظامات اور اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکمہ جات نالوں کے اطراف غیر قانونی تعمیرات اور ناجائز تجاوزات کیخلاف کاروائیاں جاری رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے بروقت اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔ مون سون کی بارشوں کے دوران ضلعی انتظامیہ کے افسران اور تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان اپنے ڈیوٹی اسٹیشن پر موجود رہیں گے اور صورتحال پر کڑی نظر رکھیں گے۔ططط