اسلام آباد(مانند نیوز) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو کل6جولائی (ہفتہ کو)ترنول چوک کے پاس جلسے کی اجازت دی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے این او سی جاری ہونے پر عامر مسعود مغل کی درخواست نمٹا دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی، د وران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پی ٹی آئی کو ترنول چوک کے پاس 6 جولائی کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔اس پر وکیل درخواست گزار شعیب شاہین نے کہا کہ 26 جون کو عدالتی حکم پر درخواست گزار کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات ہوئی، ڈپٹی کمشنر نے این او سی جاری کرنے کا کہا، 26 جون سے کل تک ڈپٹی کمشنر سے 20 دفعہ رابطہ کیا گیا۔جسٹس بابر ستار نے پی ٹی آئی وکیل سے استفسار کیا کہ ضلعی انتظامیہ نے آپ کو جلسے کی اجازت تو دے دی ہے، ہر بات پر جھگڑا تو نہیں کر سکتے۔وکیل نے جواب دیا کہ ہمیں این او سی نہیں دیا گیا بلکہ آج ایک دن پہلے عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے، ہمیں جلسے کی تیاری کے لیے وقت ہی نہیں دیا گیا۔اس پر جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ چلیں آپ تو بڑی پارٹی ہیں، کچھ گھنٹوں میں ہی لوگوں کو نکال لیں گے، آپ کیا کہتے ہیں ڈپٹی کمشنر اب لوگوں کو بھی نکال کر لائے بعد ازاں عدالت نے این او سی جاری کرنے پر درخواست نمٹادی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے