ہری پور (مانند نیوز)ہری پور میں تیز رفتاری کے باعث مسافر وین گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 10زخمی ہو گئے۔تفصیل کے مطابق مسافروں سے بھری بدقسمت وین صوابی میرا سے اسلام آباد ایئر پورٹ جا رہی تھی کہ چہکائی کے مقام پر وین دو سو فٹ گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں 7 موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دس شدید زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، شدید طوفان اور بارش کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، وین میں ایک ہی خاندان کے 17 افراد سوار تھے، زخمیوں میں متعدد کی حالت غیر ہے جس کی وجہ سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے