پبی (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس نوشہرہ اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے قاسم کلے تارو جبہ میں کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ٹورنامنٹ میں چھ ڈسٹرکٹ کے ٹیموں نے حصہ لیا تھا جس کا فا ئنل مردان اور نو شہرہ کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا فا ئنل کے مہمان خصو صی ایم پی اے اشفاق احمد خان او ڈپٹی کمشنر نوشہرہ بشیر احمد تھے مردان کی ٹیم نے نوشہرہ ٹیم کو 39 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کر دیا ٹورنامنٹ سے ایم پی اے اشفاق احمد خان او ڈپٹی کمشنر نوشہرہ بشیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے بہت ضروری ہے دنیا میں نام بنانا ہو تو نوجوان نسل کو سپورٹس پر بھی توجہ دینا چاہیے نوجوانوں کو چا ہئے کہ وہ کھیلوں میں حصہ لیا کریں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوشہرہ ذکاءاللہ نے کہا کہ کبڈی کھیل میں پاکستانی نوجوانوں دنیا میں اپنا نام بنانا ہے پروگرام میں ریسکیو 1122اود پولیس کے افسران سمیت کثیر تعداد میں لوگوں اور کھلاڑیوں نے شرکت کی کھلاڑیوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت نوجوان نسل کے اس طرح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے چاہیے تاکہ پاکستان میں جو ٹیلنٹ ہے ضائع نہ ہو جائے آخر میں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور شیلڈ تقسیم کئے گئے