جمرود(مانند نیوز )خیبر اورجمرودسطح پر نئی کابینہ کی جاری نوٹیفیکشن میں میرٹ کی پامالی کی گئی ہیں جس کی بھرپورمذمت اور مخالفت کرتے ہیں۔پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق انصاف یوتھ ونگ خیبراور انصاف یوتھ ونگ جمرودکے رہنماوٗں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر انصاف یوتھ ونگ خیبرکے سابقہ جی ایس صدام، یوتھ رہنماء اعجاز، سینئرنائب صدرخیبرالطاف، ڈی جی ایس جمرودساجد، یوتھ ونگ خیبررہنماء ہارون، اخترحسین ملاگوری ودیگر ورکرزنے کثیرتعداد میں شرکت کیں انہوں نے متفقہ طور پر جاری نوٹیفیکشن کی کاپیاں پھاڑ کر کمیٹی کی فیصلے کی کھلم کھلا مخالفت کی انہوں نے کہا کہ تحصیل سطح کابینہ بنانے کی ٹوٹیفیکشن جس الیکشن کمیٹی جاری کی ہے اس الیکشن کمیٹی پرہم نے پہلے سے عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا مرکزی اورصوبائی سطح پر عہدیداروں کو اس حوالے سے باخبر کیا تھا کہ وہ مزکورہ الیکشن کمیٹی میرٹ پر عہدوں کی تقسیم نہیں کرسکے گے لیکن کسی نے ہماری بات نہیں سنی اور الیکشن کمیٹی نے ویسا ہی کیا اور پارٹی میں ہمہ وقت خدمات اور قربانی دینے والے ورکرز کو نظرانداز کیا جبکہ ہم سے انٹرویوز بھی لئے گئے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے اثرورسوخ پر انڈر ایج، آوورایج اور سرکاری ملازمین کو بھی عہدوں سے نوازا گیا اس کے علاوہ انٹرویو میں شامل نہ ہونے والوں کو بھی عہدے دیئے گئے ہیں جو سمجھ سے بالاتر ہیں قانونی طور پر صوبائی اور ریجن کمیٹی تحصیل سطح پر الیکشن یا سلیکشن نہیں کرسکتے لیکن انہوں نے غیرآئینی طریقہ اپناتے ہوئے عہدے تقسیم کئے اگر اپنے ورکرز کو انصاف فراہم نہیں کرسکتے ہیں تو عوام ہم سے انصاف کیا توقعات رکھے گے۔انہوں نے کہامزکورہ کمیٹی پارٹی میں مزید اختلافات پیدا کئے ہیں ضمنی الیکشن سے پہلے بھی یہاں پارٹی میں کافی اختلافات تھے لیکن الیکشن میں باہمی مشاورت سے اختلافات کو ختم کرکے پی ٹی آئی نے خیبرمیں کلین سویپ کرکے دکھایا۔انہوں نے اعلی قائدین سے مطالبہ کیا ہیں کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور جاری ٹوٹیفیکشن کو ختم کرکے دوبارہ میرٹ پر عہدے کی سلیکشن کی جائے۔انہوں نے آخر میں جاری ٹوٹیفیکشن کی کاپیاں پھاڑ کر ان کے فیصلے کو یکسرمسترد کیا اور آئندہ احتجاجی مظاہروں کو منعقد کرنے لائحہ عمل بنانے کا اعلان بھی کیا۔