پشاور(مانند نیوز )غیر سرکاری تنظیم سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے تعاون سے پیس اینڈ جسٹس نیٹ ورک کے زیر اہتمام یونین کونسل مہو ڈھیری میں ایک انتہائی مؤثر قانونی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا،جس میں سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے محمد عارف، عامر فدا ایڈووکیٹ، سعید عثمان ایڈوکیٹ، این سی چیئرمین محمد ایوب خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ محمد عارف نے پیس اینڈ جسٹس نیٹ ورک کے ڈیلیورڈ جسٹس پروجیکٹ کا تعارف پیش کیا، اس کے اہداف اور انصاف اور مساوات کو فروغ دینے میں قانونی بیداری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ مقررین نے قانونی تعلیم کی اہمیت اور ایک منصفانہ معاشرے کو فروغ دینے میں کمیونٹی کی شمولیت کے بارے میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔آگاہی سیشن عامر فدا ایڈووکیٹ اور سعید عثمان نے لیکچرز دیتے ہوئے ماہرانہ پیشکشوں میں قانونی موضوعات کا احاطہ کیا گیا، وکلاء نے اپنے قانونی حقوق کو سمجھنے کی اہمیت اور انصاف کے حصول کے لیے دستیاب راستوں پر زور دیا۔