لوئر دیر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیرلوئر واصل خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر / پرائس مجسٹریٹ تیمرگرہ ڈاکٹر ندا اقبال نے تیمرگرہ بازار کا تفصیلی وزٹ کرکے تمام سپرسٹورز، جنرل سٹورز،،نانبائیوں اور ہوٹلز کو چیک کیا۔ جن نانبائیان کے روٹی کے وزن میں فرق تھا ان کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی کی گئی۔ چیکنگ کے دوران ایک دکان میں غیر قانونی طور پر ڈرم میں پیٹرول فروخت ہورہا تھا۔ ان سے قومی شناختی کارڈ ضبط کرکے دکان کو سیل کردیا گیا۔ دوسری جانب عوامی شکایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ڈاکٹر ندا اقبال نے بمقام جیل چوک پیٹرول پمپ کا معائینہ کیا اور ملاوٹ شدہ پیٹرول کے فروخت کے بارے میں موقع پرمعلومات لیں اور تمام نوزل کا پیٹرول چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ نے فوری ایکشن لیکر موقع پر پیٹرول نوزل سیل کرکے قانونی کاروائی شروع کی۔