پبی (مانند نیوز )تھانہ نظامپور پولیس کی تالہ توڑ چور کے خلاف کامیاب کاروائی۔ملزم گرفتار،چوری شدہ جملہ سامان برآمد،مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق۔مسمی منصورزمان ولد غلام سعد ساکن کاہی نظام پور نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں معہ اہل خانہ کء گیے ہوئے تھے واپسی پر آکر دیکھا تو گھر کے مین گیٹ کا تالہ ٹوٹا ہوا تھا اور گھر سے استری,سلنڈر،گیس چولھے،واشنگ مشین،ٹیبل فین،چھت فین،سولر شیشہ،فریج کمپریسر،چیک بک ودیگر سامان کسی نے چوری کیا تھا۔مدعی مقدمہ نے برخلاف ملزم امیر زادہ ولد شیرزادہ ساکن نمل پایان دعویداری کی جس پر مقدمہ درج کیا گیا۔ایاز خان ایس ایچ او تھانہ نظام پور وٹیم نے ملزم تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا۔نشاندھی پر جملہ چوری شدہ سامان برآمد کیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے