اسلام آباد (مانند نیوز)گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کے لیے بابر اعظم ، شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو این او سی ملنے کا امکان نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق کینیڈا کی لیگ کسی سیریز سے متصادم نہ ہونے کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی کا امکان نہیں، تمام فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو پالیسی کی وجہ سے این او سی نہیں دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ تمام فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو مصروف انٹرنیشنل شیڈول کی وجہ سے این او سی دینے کے حق میں نہیں، حال ہی میں نسیم شاہ کو بھی آل فارمیٹ پلیئر کی وجہ سے دی ہنڈریڈ کے لیے این او سی نہیں ملا ہے۔ذرائع کے مطابق گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کو آئی سی سی کی جانب سے تاحال منظوری نہیں ملی ہے، کئی معاملات کی وجہ سے آئی سی سی نے لیگ کی منظوری روکی ہوئی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیگ کی منظوری کے بعد کھلاڑیوں کے این او سی کا باقاعدہ فیصلہ ہوگا۔واضح رہے کہ محمد عامر، محمد نواز، آصف علی اور افتخار احمد کے بھی لیگ میں معاہدے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے