اپر چترال (مانند نیوز)اوور لوڈ گاڑیوں اور نو عمر موٹر سائیکلسٹ کے خلاف ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی کاروائیاں جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایات پر عیسیٰ محمد خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو نے سب ڈویژنل پولیس افسر مولائی شاہ اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ مختلف جگہوں پر ناکہ بندی کرکے اوور لوڈ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف جرمانے لگائے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ٹرانسپورٹر حضرات کو آگاہ کیا کہ آئندہ اوور لوڈ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ ٹرانسپورٹرز حضرات کی غفلت اور لاپرواہی سے آئے روز حادثات ہوکر قیمتی جانیں ضائع ہورہے ہیں۔ دوران ناکہ بندی متعدد نوعمر موٹر سائیکلسٹ کے خلاف بھی عملی کاروائی عمل میں لائی گئی۔