پشاور (مانند نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلمنے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سولر پینلز فراہمی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 700 ارب روپے کا مطلب ہے ڈھائی ارب ڈالر کے سولر امپورٹ کریں گے، کیسے لوگ ہیں بولنے سے پہلے سوچتے بھی نہیں ہیں کہ بول کیا رہے ہیں یہ آج بھی اٹھارویں صدی کے سیاستدان ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ الیکشن سے پہلے 200 یونٹ فری بجلی کا وعدہ 250 فیصد بجلی بل اضافے سے پورا کر دیا گیا ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ اسی طرح کے کچھ عادات ان کے چچا کی بھی ہیں کسانوں کا 1800 ارب کے پیکج کا اعلان کرکے بجٹ میں 5 ارب مختص کئے اللہ جانے وہ بھی استعمال ہوتے ہیں کہ نہیں۔