جمرود(نمائندہ مانند )بلدیاتی نمائندوں کو نظرانداز کرکے رشوت، سفارش، اقراپروری کے ذریعے عوامی مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ اس کے لئے عوام کو بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے اپنے اصل منتخب بلدیاتی نمائندوں کا ساتھ دینا ہوگا۔شاہدخان ضلع خیبر تحصیل جمرود کے این سی ٹو و ٹاون ٹو کے چیئرمین شاہد خان نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو چاہیئے کہ وہ اپنے بنیادی مسائل کو حل بغیر کسی سفارش اقربا پروری،رشوت اور ایم این اے اور ایم پی ایز کی خوشامد کئے بغیر بلدیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے اپنے اصل منتخب بلدیاتی نمائندوں کا ساتھ دینا ہوگا ورنہ نہ توعوام کے بنیادی مسائل حل ہونگے اور نہ ہی کرپشن اور ترقیاتی کاموں میں کمیشن خوری بند ہوگی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت آئین و قانون کی پاسداری اور انصاف کی بات تو کرتی ہے لیکن دوسری طرف خود آئین کی پامالی کر رہی ہے اور گزشتہ ڈھائی سالوں سے بلدیاتی نظام کو مفلوج کر کے رکھا ہے اور ایک دفعہ پھر بلدیاتی نظام پر وار کرکے اپنی کمیشن اور کرپشن کے لئے ترقیاتی کاموں کا اختیار بلدیاتی نمائندوں سے لیکر لوکل گورنمنٹ کے افسران اور اپنے ایم پی ایز کو ڈیڈک کمیٹیوں میں شامل کر دئیے ہیں۔ تاکہ جلسوں جلوسوں میں کئے گئے خرچوں کے دس گنا زیادہ کمائے۔انہوں نے کہا کہ اس فرسودہ پارلیمانی نظام کی وجہ سے ملک 77 سالوں میں ترقی نہ کر سکا اور نہ ہی عوام کے بنیادی مسائل حل ہوئے اب وقت ہے کہ عوام اپنے اصل نمائندوں کے ساتھ کھڑے ہو کر پارلیمانی نمائندوں کو پارلیمان اور اپنے اصل فرائض تک محدود کرنے کے لئے کردار ادا کرے۔