اسلام آ باد (مانند نیوز) وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا ہے پاکستان 7 بڑے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے چینی کمپنیوں کومدعوکریگا،پاکستان چین سے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تجارت کے نئے دروازے کھولناچاہتا ہے۔ وفاقی وزیراعبدالعلیم خان اورجام کمال کی زیرصدارت پاک چین تجارتی امورپر اعلی سطح کا اجلاس ہوا،اجلاس میں چین اورپاکستان کی کمپنیوں کے درمیان جوائنٹ وینچرزکیلئے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اس موقع پرعبدالعلیم خان نے کہاپاکستان 7 بڑے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے چینی کمپنیوں کومدعوکریگا،بنگلہ دیش،انڈیا،ویت نام کے مقابلے میں پاکستان میں سرمایہ کاری زیادہ پرکشش ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاری بورڈکووزیراعظم کیلئے تفصیلات تیارکرنیکی ہدایت کرتے ہوئے خارجہ،تجارت،صنعت وپیداوار،فوڈسیکیورٹی اورمیری ٹائم کی وزارتوں کو آن بورڈ لیں۔ چین کی کمپنیوں کیاشتراک سیتجارت میں ایک ارب ڈالرکااضافہ ہوسکتا ہے،سرمایہ کاری بورڈکیحکام کوسرمایہ کارکمپنیوں سے فوری بات چیت کی ہدایت کردی گئی ہے، چینی کمپنیوں کیلئے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی آن بورڈ لیا جائے۔ وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان کی بھی چینی کمپنیوں اور تجارتی امور کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی،انہوں نیوزارت تجارت کوبورڈ آف انویسٹمنٹ سے مکمل تعاون اور مشترکہ کاوشوں کی ہدایت کردی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے