کوہاٹ (مانند نیوز )وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم آفریدی ایڈوکیٹ، سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہریار خان آفریدی ایم این اے اور رکن صوبائی اسمبلی داؤد شاہ آفریدی ایڈوکیٹ کی کوششوں سے ضلع کوہاٹ کے 2 ڈیموں خٹک بانڈہ ڈیم اور ضمیر گل ڈیم کے بقایا کام کیلئے مطلوبہ فنڈز فراہم کرنے کے احکامات جاری دئیے ہیں جن پر عنقریب کام شروع کر دیا جائے گا۔اسی طرح ضلع کرک کے مخ بانڈہ ڈیم اور ضلع لکی مروت کے پیزو ڈیم کیلئے بھی فنڈز جاری کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔مذکورہ 4 ڈیموں کیلئے مجموعی طور پر 800 میلین روپے جاری کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے ان ڈیموں کے بقایا کام کو 3 تا 6 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔