کرک (مانند نیوز )ضلع کرک کے نو تعینات ڈپٹی کمشنر شکیل احمد جان نے ضلعی ہیڈکوارٹر میں واقع مختلف دفاتر کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرک اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وہ اے ڈی سی آفس، اے اے سی ریونیو آفس و دیگر دفاتر بھی گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے دفاتر میں موجود اہلکاروں سے بریفنگ لی اور دفاتر میں آئے ہوئے عوام الناس سے دستیاب سہولیات کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ ڈپٹی کمشنر کرک نے افسران اور دیگر عملے کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں عوام الناس کو ہرممکن ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری امور میں کوتاہی کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ ڈپٹی کمشنر کرک نے یقین دہانی کرائی کہ دفاتر میں سہولیات کی کمی کو پہلی فرصت میں دور کیا جائے گا تاکہ مفاد عامہ کے سہولیات کی فراہمی میں کوئی خلل نہ پڑے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے