کوہاٹ (مانند نیوز )ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم سے ٹراسپورٹ ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے جملہ مسائل بالخصوص نیشنل ہائی وے پر وزن کانٹا کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ان کے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کی جلد یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قومی شاہراہوں کی حفاظت کیلئے کانٹے کا نظام متعارف کرایا ہے لہٰذا اس سلسلے میں ٹرانسپورٹرز کا تعاون بھی ضروری ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ وفد کے مسائل متعلقہ حکام کے نوٹس میں لا کر ان کے حل کیلئے قابلِ عمل لائحہ عمل طے کریں گے۔وفد کے ارکان نے مسائل کے حل میں دلچسپی لینے پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی عوامی خدمات کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے