اورکزئی (مانند نیوز )حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد طیب عبداللہ کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اپر اورکزئی نے تحصیل غلجو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں متعلقہ محکموں اور اداروں کے حکام، عمائدین علاقہ اور عام لوگوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری کے شرکاء نے اپنے مسائل تفصیلاً پیش کئے جنہیں متعلقہ حکام نے نوٹ کئے۔عام نوعیت کے مسائل موقع پرحل کردیئے گئے جبکہ دیگر مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ڈیڈ لائن کے ساتھ بھیج دیاگیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے یقین دلایا کہ یہاں پر پیش کئے گئے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور سائلین کو ان مسائل پر پیش رفت سے آگاہ بھی کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو دفتروں کے بار بار چکروں سے نجات دلا کر مقامی طور پر عوامی مسائل حل کرنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے تمام سرکاری محکموں کو واضح ہدایات دی ہیں کہ وہ اپنے دفتروں سے نکل کر عوام کے مسائل حل کریں اور عوام کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے کسی بھی وقت ان کے دفاتر آ سکتے ہیں اور کام نہ ہونے یا کسی بھی سرکاری افسر یا اہلکار کے خلاف شکایت کی صورت میں ڈپٹی کمشنر اورکزئی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔وہ ضرور ازالہ کریں گے۔اہلیان علاقہ نے کھلی کچہری کے انعقاد اورمسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پرضلعی انتظامیہ اورکزئی کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے