ہنگو(مانند نیوز )یونیورسٹی کیمپس ہنگو کے مسائل حل کئے جائیں فنڈ ز کی عدم فراہمی کے باعث یونیورسٹی کیمپس کے مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے 30 جون کو یونیورسٹی کمپس کا اگریمنٹ ختم ہو گیا ہے منتخب عوامی نمائندے تعلیمی مسائل کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہیں ہنگو تا سروزئی روڈ اور ہنگو یونیورسٹی کو اے ڈی پی سے نکال کر صوبائی حکومت نے ہنگو کے عوام کے انتہائی ظلم کیا ہنگو کے عوام کو کب تک تعلیم سے محروم رکھا جائیگا ان خیالات کا اظہار ہنگو یوتھ آرگنائزیشن کے چئیرمین سید عدنان صدر بصیر خان فیاض خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں کہا کہ 30 جون 2024 کو کسٹ یونیورسٹی ہنگو کمپس کا گورنمنٹ ڈگری کالج کے ساتھ ایگریمنٹ ختم ہو چکا ہے کمپس میں مسائل کا اضافہ ہو گیا ہے یونیورسٹی کیلئے زمین الاٹمنٹ ہونے کے باوجود یونیورسٹی پر کام شروع نہ کرنا افسوسناک ہے ہمارے منتخب عوامی نمائندے ایم پی اے اور ایم این اے کے ہوتے ہوئے اے ڈی پی سے ہنگو تا سروزئی اور یونیورسٹی پراجیکٹ نکالنا ان کی ناکامی ہے جب تعلیم ہو گا تو امن ہوگا اور علاقہ ترقی کریگا انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف گورنر خیبر پختونخوا وزیر اعلی علی امین گنڈا پور اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے فوری طور پر ہنگو یونیورسٹی کا قیام اور کمپس کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر طلباء کے ذریعے تعلیم بچاو تحریک شروع کرکے دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے