کوہاٹ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈی اے کوہاٹ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی، لیبارٹری، فارمیسی اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا۔انہوں نے ادویات،صفائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ بھی لایا اور طبی خدمات میں مزید بہتری لانے کی ہدایات دیں۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو مفت اور بروقت علاج کی فراہمی کو یقینی بنانے اور طبی عملہ کو ہمہ وقت ہسپتال میں موجود رہنے، مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ اچھا برتاؤ رکھنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے ہسپتال انتظامیہ سے کہا کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں اور اس سلسلے میں کوئی شکایت نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کے ساتھ شائستہ رویہ رکھیں۔