اسلام آ باد (مانند نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ شہباز شریف بتائیں کوئی شخص کم سے کم اجرت 37 ہزار میں اپنا گھر کیسے چلائے۔اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مجموعی طور پر کسی کی خواہش نہیں ہوتی کہ گھر بار چھوڑ کر سڑکوں پر بیٹھ جائے، بجلی کے بل صرف جماعت اسلامی کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پُرامن سیاسی جدوجہد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، جب پارلیمنٹ اور ادارے کام نہ کر رہے ہوں تو احتجاج کرنا آئین کے تحت ہمارا حق ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ غریب آدمی بجلی کی قیمت کیسے ادا کرے گا، بجلی کے بلوں میں ہر صورت کمی چاہیے، ملک کے غریبوں کے پاس ایک راستہ ہے کہ جماعت اسلامی کے احتجاج کا حصہ بنیں۔جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گےحافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ طلبہ، وکلاء، تاجروں و صنعتکاروں سے اپیل ہے کہ وہ اس تحریک کا حصہ بنیں، قوم سے آئی پی پیز کے معاہدے چھپائے گئے، پاکستان میں تنخواہ دارطبقہ بھارت کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس ادا کر رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جاگیردار اور سرمایہ دار ہمارے فیصلے بھی کر رہے ہیں، دفاعی بجٹ سے زیادہ آئی پی پیز کے کیپسٹی چارجز ہوگئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے