اسلام آ باد (مانند نیوز)مہنگائی کے خلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جاری جماعت اسلامی کا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہو گیا۔جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔جماعت اسلامی نے لیاقت بلوچ، امیر العظیم، سید فراست شاہ اور نصر اللّٰہ رندھاوا پر مشتمل 4 رکنی مذاکراتی ٹیم تشکیل دے دی۔مذاکراتی ٹیم میں نائب امیر لیاقت بلوچ، امیر العظیم شامل ہیں جبکہ حکومتی کمیٹی میں انجینئر امیر مقام، عطا تارڑ، طارق فضل چوہدری اور تاجر رہنما کاشف چوہدری شامل ہیں۔جماعت اسلامی نے مذاکرات کی حکومتی دعوت قبول کرلی اس کے علاوہ کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی بھی حکومتی وفد کے ہمراہ ہوں گے۔ جماعت اسلامی اپنے 10 مطالبات حکومتی وفد کے سامنے رکھے گی۔دوسری جانب واسا کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کے لیے پینے کے پانی کا ٹینکر پہنچا دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے