اورکزئی (مانند نیوز) حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد طیب عبداللہ کی ہدایت پر ضلع اورکزئی میں مون سون شجر کاری مہم جاری ہے۔اس سلسلے میں ضلع اورکزئی کے مختلف علاقوں میں پودے لگائے جارہے ہیں جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، قبائلی مشران، سیاسی و سماجی شخصیات، طلباء، رضاکار اور عوام الناس بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد طیب عبداللہ نے ضلعی ہیڈکوارٹر بابرمیلہ میں پودا لگا کرمون سون شجر کاری مہم کاباقاعدہ افتتاح کردیا۔شجرکاری مہم میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریلیف اینڈ ایچ آر)، اسسٹنٹ کمشنرز اپر اور لوئر نے بھی حصہ لیا اوران کی زیر نگرانی علاقوں میں شجرکاری مہم جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام مکتبہ فکر کے افرادبشمول طلباء سے اپیل کی کہ وہ کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں اوراس کی حفاظت بھی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اورکزئی سرسبز وشاداب ضلع ہے اوریہاں پرزیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں جنگلات کو محفوظ بنانے اورانہیں مزید وسعت دینے کیلئے شجرکاری مہم پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے