کوہاٹ (مانند نیوز)کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم بااللہ شاہ نے کہاہے کہ الحمد اللہ ضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی فورسز، ڈویژنل گرینڈ جرگہ کے مشران اور قبائلی عمائدین کے شبانہ روز کوششوں سے ضلع کرم کے مختلف مقامات پر مکمل سیز فائر ہوگئی اور غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوگیاہے، تمام مورچے پولیس، پاک فوج اور ایف سی کے حوالے کردئیے گئے ہیں۔ان خیالات کااظہار کمشنر کوہاٹ ڈویژن نے ڈپٹی کمشنرکرم کے دفتر میں منعقدہ ڈویژنل مشران اورقبائلی عمائدین پر مشتمل گرینڈجرگہ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ شیر اکبر خان،ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود،جرگہ مشران،قبائلی عمائدین اوردیگرمتعلقہ حکام موجود تھے۔کمشنرکوہاٹ نے ڈویژنل گرینڈ جرگہ کے مشران کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ واقعی ضلع کرم میں بروقت امن و امان کے قیام میں مشران کا کردار انتہائی قابل ستائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ضلع کرم کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے وقتاً فوقتاً ضلع کرم کے دورے کرتے رہیں گے اوریہاں پراعتماد کا فضاء قائم رکھنے کیلئے مقامی مشران کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں گے تاکہ مستقبل میں کسی قسم کے ناخوشگوار واقعات رونماں نہ ہوں اور فریقین کے مابین مسائل بھی بروقت حل ہوں۔آخر میں ضلع کرم کو مستقل بنیادوں پر امن کا گہوارہ بنانے کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے