ملاکنڈ (مانند نیوز)ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی ملاکنڈ کا ایک خصوصی تعارفی اجلاس ضلعی سیکریڑیٹ بٹ خیلہ میں چیئرمین ڈیڈک و رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور خان غازی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شاہد علی خان،ضلعی محکموں کے افسران و اہلکاروں کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر مصور خان غازی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع ملاکنڈ کو بھی تعمیر و ترقی کی رہ پر گامزن کرنے اور اس میں بسنے والے لوگوں کو زندگی کی تمام بنیادی آسائشیں دہلیز پر فراہم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے ضلع بھر میں مفاد عامہ کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے تعمیراتی کام جاری ہیں۔انہوں نے تمام ضلعی افسران کو سختی سے تاکید کی کہ وہ جاری اور نئی منصوبوں پر تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کرکے مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ تمام مفاد عامہ کے منصوبے بروقت مکمل ہوسکے اور ان کے ثمرات سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکے۔انہوں نے تمام ضلعی افسران و اہلکاروں اور ٹھکیداروں کوخبردار کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگااور اگر کسی بھی افسر،اہلکار یا ٹھکیدار کو ترقیاتی سکیموں میں غفلت یاکوتاہی کے مرتکب پایا گیا تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی سے بھی دریغ نہیں کیا جائیگا۔