ملاکنڈ (مانند نیوز)صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں عوامی ایجنڈہ پر عملدرآمد کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز شاہد علی اور چیئرمین ڈیڈک ملاکنڈ و رکن صوبائی اسمبلی پیر مصور خان غازی کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ اور لائن ڈیپاٹمنٹس کے آفسران نے شرکت کی۔عوامی ایجنڈے’ کے تمام پہلوؤں، عملدرآمد کے طریقہ کار، ٹائم لائنز اور ذمہ داریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے شرکاء کو واضح کیا کہ عوامی ایجنڈا صوبے میں گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع پروگرام ہے۔ عوامی ایجنڈا بہتر طرز حکمرانی کو ممکن بنانے کیلئے گیارہ مختلف نکات پر مشتمل ہے جس میں عوامی خدمات کے تمام شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ان نکات میں عوامی خدمات کے عمومی معاملات کے علاوہ صفائی ستھرائی، عوامی سہولت، ریونیو معاملات، کوالٹی کنٹرول، فوڈ اینڈ پرائس کنٹرول، عوامی خدمات کی بروقت فراھمی، عوامی سہولیات کے لئے اقدامات شامل ھیں۔اسی طرح ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی، ناجائز تجاوزات، سرکاری زمینوں پر قبضہ، غیر قانونی ھاؤسنگ سکیمز، غیر قانونی لیزنگ، وال چاکنگ، بل بورڈز وغیرہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے تمام آفسران کو دفاتر میں عملے کی بروقت حاضری،عوامی مسائل کو بروقت حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیں۔عوامی ایجنڈے کے پروگرام پر عملدرآمد کیلئے جامع حکمت عملی تشکیل دی گئی جس پر صوبائی حکومت کی جانب سے دی گئی ٹائم لائن کیمطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے