کرم (مانند نیوز)حکومت خیبرپختونخوا نے ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی ضلع کرم اور سی ٹی ڈی کی سفارشات اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا کی توثیق پر ضلع کرم کے 5 انتہائی مطلوب اشتہاریوں /مجرموں حافظ رحمان ولد وکیل خان سکنہ کوتری ضلع کرم، ارشد خان ولد حیات خان سکنہ گیدو حمزے ضلع کرم،میرجان ولد نظام الدین سکنہ گیدوحمزے ضلع کرم، واجد گل ولد فضل گل سکنہ کوتری ضلع کرم اور محمد رؤف ولد یار محمد سکنہ کوتری ضلع کرم کے سروں کی قیمت 5، 5 لاکھ روپے فی کس مقرر کردی ہے۔اس امر کا اعلان سرکاری طور پر کیا گیا۔