دیر بالا (مانند نیوز)تھانہ جاگام پولیس کی بڑی اور اہم کاروائی، بین الصوبائی موٹرسائیکل/موٹرکار لفٹر گروہ سرغنہ سمیت گرفتار، مسروقہ 20 عدد موٹرسائیکلز اور 01 عدد چینگچی لوڈر برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او دیر بالا وقار احمد کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل واڑی سید رحیم کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ جاگام عمر زیب خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ موٹرسائیکل/موٹرکار لفٹر گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی موٹرسائیکل/موٹرکار لفٹر گروہ کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے ملزمان کے نشاندہی پر مسروقہ 20 عدد موٹرسائیکلز اور 01 عدد چینگچی لوڈر برآمد کر لیے۔