ہنگو(مانند نیوز) ہنگو جیوڈیشل کمپلیکس میں شجر کاری مہم کا پودہ لگا کر افتتاح کر دیا گیا،شجر کاری وقت کی ضرورت ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو روکنا ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہنگو حیات گل مہمند, تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہنگو حیات گل مہمند نے دیگر ججز ایڈیشنل سیشن جج عیسی خان آفریدی،سئنیر سول جج آصف رضا خٹک،بار ایسوسی ایشن ضلع ہنگو کے صدر احمد ندیم خان ایڈوکیٹ،جنرل سیکریٹری اور گزیں ایڈوکیٹ اور آئی ایل ایف کے صدر خان آمیر بگٹی کے ہمراہ زیر تعمیر ڈسٹرکٹ جیوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیا اور وہاں پودے لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہنگو حیات گل مہمند نے کہا کہ جنگلات کی فراوانی موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے اشد ضروری ہے اور ہمیں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر شجر کاری مہم کو کامیاب بنانا چاہیے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے