پبی (مانند نیوز)عوام کی جان ومال،عزت و آبرو کی حفاظت نوشہرہ پولیس کی اولین تر جیحات میں شامل ہیں۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کریں قوم کے مستقبل کو داوء پر لگانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔محمد اظہر خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا کرائم میٹنگ کے شرکاء کو احکامات جاری کئے ماہانہ کرائم میٹنگ کا تقابلی جائزہ لینے کے لیے نیو DPO کمپلیکس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں عالمزیب خان ایس پی انوسٹی گیشن،SDPOs سرکل،SHOs۔تھانہ جات،تفتیشی افسران نے شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد اظہرخان نے ماہانہ جرائم کا تقابلی جائزہ لیکر پولیس افسران کو ہدیات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان ومال،،عزت وآبرو کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔قوم کے مستقبل کو تاریک کرنے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ علاقے میں جرائم پیشہ افراد کا مکمل ڈیٹا اکھٹا کریں اور انکی باقاعدہ نگرانی رکھیں۔سنگین نوعیت کے مقدمات کو جلد از جلد ٹریس کرکے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔مدعیان کو وقتاً فوقتاً کیس میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرتے رہیں۔مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے سلسلے کو مزید وسیع کرکے تیز کیا جائے۔قبضہ مافیا اورمظلوم کا حق چھینے والوں کیساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے کمیونٹی پولیسنگ پر توجہ دیکر عوام کو ساتھ لیکر چلیں۔عوام کا پولیس پر اعتماد بحال کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں