پشاور(مانند نیوز)یونیورسل نمبر پلیٹ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خلیق الرحمن کی صدارت میں سیکرٹری ایکسائز فیاض علی شاہ کے دفتر میں منعقد ہوا، اجلاس میں خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں یونیورسل نمبر پلیٹ کے اجرا کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے یونیورسل نمبر پلیٹ کے اجراء کے حوالے سے اپنا کام مکمل کر لیا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد صوبے کے عوام اس بہترین سہولت سے استفادہ حاصل کر سکینگے۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ کے پی آئی ٹی بورڈ نے بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے تمام عوام کے لیے یونیورسل نمبر پلیٹ کے حصول کے عمل کو انتہائی آسان اور بروقت بنانے کو اخری مراحل تک پہنچایا دیا گیاہے اور اور عنقریب یونیورسل نمبر پلیٹ کے حصول کی سہولت خیبر پختو خوا کے تمام عوام کے لیے میسر ہوگی، صوبائی وزیر خلیق الرحمن نے واضح کیا کہ یونیورسل نمبر پلیٹ کے حصول اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید اسان بنانے کے لیے محکمے کے تمام متعلقہ افسران نے یونیورسل نمبر پلیٹ کے اجرا ء کو تقریباً مکمل کر لیا ہے، عوام دستک ایپ کے ذریعے انتہائی کم وقت میں اور آسانی کے ساتھ اپنی نمبر پلیٹ کو حاصل کر سکیں گے۔ اس سے نہ صرف گاڑیوں کے یونیورسل نمبر پلیٹ کے حصول میں آسانی ہوگی بلکہ ایکسائز کے محکمے میں بھی شفافیئت کو تقویت ملے گی۔ صوبائی وزیر ایکسائز نے یہ بات بھی واضح کی کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ عوام کی خدمت اور سہولت کے لیے دن رات محنت کر رہا ہے اور امید ظاھر کی ہے کہ عوام بھی ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے قانونی طور پر اپنے ٹیکس بروقت ادا کریں نگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے