پشاور(مانند نیوز )جائیداد ڈاٹ کام مردان میں ہر سال کی طرح روایتی جوش و خروش سے جشن یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پر جائیداد ڈاٹ کام کی 4 ویں سالگرہ منائی گئی،سالگرہ کی تقریب کانسپٹ کارپوریشن کے بینر تلے جائیداد ڈاٹ کام اور کانسپٹ ٹی وی کے سابقہ اور نئے موجودہ ملازمین نے ایک ساتھ شرکت کرکے پروگرام کے چارچاند لگا دیئے،تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کانسپٹ کارپوریشن کے ایم ڈی عابد خان اتوزئی اور جائیداد ڈاٹ کام سی او او عمیر خان اتوزئی نے کہا کہ یوم آزادی ہمیں اس عزم کی یاد دلاتا ہے کہ ہم اپنی محنت اور اتحاد کے ذریعے اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مردان کی عوام نے ہمیشہ پاکستان کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور آج بھی اسی جذبے کے ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے تمام ملازمین کی بھرپور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کے انعقاد کا عزم ظاہر کیا۔ اور تمام ملازمین میں تعریفی اسناد تقسیم کئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے