صوابی (مانندنیوز)صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے ویلج کونسل یعقوبی 3 میں گورنمنٹ پرائمری سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول کے تقریباً 250 بچوں اور بچیوں کے ہمراہ پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔ انہوں نے طلباء کو کو شجر کاری مہم اور اس کی افادیت، کلائمیٹ چینج گلوبل وارمنگ اور ڈی فارسٹیشن سے آگاہ کیا۔تقریب میں شرکاء نے بچوں کو اپنے اپنے سکول میں لگائے گئے پودوں کی اہمیت، اسکی حفاظت، اور لگانے کے طریقہ کار بارے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈی ایف او شہزاد خان بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا کہ اس مہم کے دوران صرف ویلج کونسل یعقوبی 3 میں تقریباً 40,000 پودے لگائے جائیں گے اور اس کو پورے ضلع صوابی تک توسیع دیکر ہر یونین کونسل میں اتنے ہی پودے لگائے جائیں گے۔ وزیر تعلیم فیصل خان ترکی نے مزید کہا کہ ضلع صوابی سے شروع ہونے والی اس شجر کاری مہم کو صوبہ بھر کے سکولوں تک بھی توسیع دی جائے گی اور تمام طلباء و طالبات سکولوں، اپنے گھروں اور اپنے علاقوں میں پودے لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں شجر کاری سے آگاہی بارے اساتذہ خصوصی لیکچرز دیں تاکہ طلباء و طالبات شجر کاری کی افادیت سے آگاہ ہوسکیں۔