ملاکنڈ (مانند نیوز)امیرجماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ شہاب حسین ضلعی دفتر میں جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ کے شوری اجلاس کی صدارت کررہے ہیں. اجلاس میں تنظیمی اور دیگر امور کا جائزہ لیاگیا. اجلاس میں جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ رضوان اللہ مہمند،نائب امراء سید بختیار معانی، مولانا جمال الدین، ذاکر حسین، خورشید ربانی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمد اقبال سمیت شوری ارکان نے شرکت کی.شوری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر شہاب حسین نے کہا کہ ملاکنڈ میں تین بجلی گھروں کے باوجود لوڈ شیڈنگ ظلم اور قابل آفسوس ہے.ملاکنڈ میں منشیات کی کھلے عام فروخت سے نوجوان نسل تباہی کی طرف گامزن ہے. بٹ خیلہ بازار میں خواجہ سراوں کی بھرمار سے معاشرے میں فحاشی و عریانی پھیل رہی ہے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہورہی ہیں. انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ انتظامیہ منشیات اور خواجہ سراوں کے خلاف عملی اقدامات اٹھا کر ملاکنڈ کو ہر قسم کی منشیات اور گندگی سے صاف کرے. انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی طرف سے شروع کردہ "حق دو عوام کو حق دو پاکستان کو مہم” کے ثمرات عوام جلد محسوس کرینگے. ضلعی امیر شہاب حسین نے لیاقت باغ دھرنا میں ملاکنڈ سے مسلسل اور بھرپور شرکت پر ضلعی، تحصیل اور زون کے تنظیموں کو مبارکباد دی. انہوں نے کہا کہ حکومت معاہدے کی پاسداری کرکے عوام کو فوری بجلی بلوں میں ریلیف دے اور آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کرے. تنخواہ داروں سے ظالمانہ ٹیکس کے خاتمے کا اعلان کرے.انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرح وفاق اور تمام صوبوں کے لئے بجلی فی یونٹ میں کمی کا فوری اعلان کرے.