پبی (مانند نیوز) پو لیس تھا نہ پبی نے اسلحہ کی نوک پر راہزنی کرنے والے 3رکنی افغانی راہزن گروہ کو گرفتار کرکے چھینی گئی رقم،موبائل فونز واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدجبکہ دوران انٹاروگیشن مزید وارداتوں کا اقبال جرم،نشاندھی پر چھینی گئی رقم برآمد مزلامن سے مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق مورخہ18.07.2024کو مسمی آیاز خان ولد وقار احمد ساکن محب بانڈہ نے تھانہ پبی پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں ڈیوٹی جانے کیلئے بوڈا بابا سٹاپ پر گاڑی کے انتظار میں کھڑا تھا کہ اس دوران 3کسان آکر مجھ پر اپنے اپنے پستول تان کر مجھ سے موبائل فونز،نقد رقم وغیرہ بزور چھین کر فرار ہوگئے۔مدعی نے برخلاف اسرائیل ولد دیدار،سہیل خان ولد وزیر ساکنان افغانستان حال ڈھیرگئی امان کوٹ،سمیع اللہ عرف شینہ ولد ممتاز ساکن امان کوٹ دعویداری کی جواد خان ایس ڈی پی او پبی سرکل نے سلیم تیمور ایس ایچ او تھانہ پبی،IO داور خاناے ایس آئی کو ملزمان کی گرفتاری،چھینی گئی رقم وغیرہ برآمد کرنے کے ہدایات جاری کئے چھاپہ مار ٹیم نے ملزمان تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا۔ملزمان کی نشاندھی پر چھینی گئی رقم وغیرہ برآمد کی مزید انٹاروگیشن کرنے پر ملزمان نے مزید انکشافات کرتے ہوئے دیگر وارداتوں کا اعتراف جرم کرتے ہوئے نشاندھی پر فروختگی رقم برآمد کی گئی ملز مان سے مزید تفتیش جاری ہے.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے