ملاکنڈ(مانند نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے گڈ گورننس کمیٹی کی سفارشات پر صوبائی وزیر شکیل خان کے خلاف تادیبی کاروائی کرتے ہوئے انکو انکے عہدے سے برطرف کردیا ہے، گڈ گورننس کمیٹی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے احکامات کی توثیق کرتی ہے اور عوام الناس کو عموماً اور پی ٹی آئی کے کارکنان اور عہدیداران کو حصوصا تسلی دینا چاہتی ہے کہ عمران خان کے نظریہ انصاف اور رول آف لاء کے مطابق عمل کرتے ہوئے تمام معاملات کو نمٹایا گیا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر گڈ گورننس کمیٹی نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے حوالے سے انکے سیکرٹری اور صوبائی وزیر کے خلاف شکایات موصول ہونے پر تفصیلی انکوائری کی،انکوائری کے دوران تمام طرح کی شہادتوں اور شواہد کو بشمول صوبائی وزیر شکیل خان اور سیکرٹری ڈاکٹر اسد کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے.کمیٹی نے مالی بے ضابطگیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور محکمانہ احکامات سے غفلت کی بنیاد پر صوبائی وزیر کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر اپنی سفارشات مرتب کرکے وزیراعلی خیبرپختونخوا کو پیش کیں،کمیٹی آئندہ بھی محکموں کے بارے میں شکایات اور صوبائی وزراء کی کارکردگی پر عمران خان کے دئیے ہوئے احکامات اور نظریئے کے مطابق بغیر کسی تحصیص اور امتیاز کے عمل درآمد کرتی رہی گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے