پبی (مانند نیوز) ٹی ایم اے ہال پبی منعقد کھلی کچہری میں چیئر مینوں نے شکا یات کے انبار لگا دیئے امن وامان کی ابتر صورتحال آئس سمیت دیگر منشیات کے کھلے عام فروخت پبی بازار میں اسلحہ کا کھلے عام نما ئش کھیلوں کے لئے سٹیڈیم ہو نے کے باوجود حکو متی سطح پر کھیلوں کی سرپرستی نہ ہو نے کی وجہ سے نو جوان نسل نشوں کی طرف راغب اور پبی میں کرکٹ پر کھلے عام جواء کھیلا جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پبی خو لہ حقدار نے صو با ئی حکو مت کے احکامات کی روشنی میں ٹی ایم اے ہال پبی میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں ٹی ایم او پبی امین گل ڈی ایم ایس میاں راشد حسین شہید میمو ریل ہسپتال پبی ڈاکٹر سلمان اے ایس ڈی ای او پبی اختر محمد اے ایس ڈی ای او پبی زنا نہ دلشاد بیگم اے ڈی نو شہرہ تحصیلدار پبی گرداور گو ہر تحصیلدار سعید اللہ سمیت دیگر محکموں کے نما ئندوں نے شر کت کی کھلی کچہری میں چیئر ین پبی ٹو عیسیٰ خان نے کہا کہ یہ عوامی کھلی کچہری نہیں ہے اس میں صرف سر کاری اہلکار کو مدعو کیا ہے سہیل خان چیئر مین وی سی پبی ون نے کہا کہ پبی میں آئس کھلے عام فروخت ہو رہی ہے نو جوان نسل اس سے تباہ ہو رہے ہیں پبی کھلے عام کرکٹ پر جواء ہورہا ہے جس سے کئی خاندان تباہ ہو ئے پبی مین جی ٹی روڈ پر نوجوان اسلحہ کا نمائش کر تے ہیں پو لیس اس کو روکنے میں نا کام ہے پبی میں 2012 میں نکاسی کے لئے نالے پشتونگڑھی تک تعمیر ہوئے ہیں لیکن ابھی تک کسی نے اس کی مکمل صفا ئی نہیں کی ہے جس کی و جہ سے معمولی بارش میں بھی بارش کا پا نی گھروں میں دا خل ہو تی ہے اس کی صفا ئی کی جا ئے دو سٹیڈیم پبی میں ہو نے کے باوجود محکمہ سپورٹس کی جا نب سے کسی بھی کھیل کی سرپرستی نہیں ہو رہی ہیں اور نہ کو ئی مقا بلہ کیا حکو متی سطح پر تمام کھیلوں کے انعقاد کے لئے بندوبست کیا جا ئے چیئر مین محمد الیاس نے کہا کہ صالح خا نہ میں کو ئی گرلز ہا ئی سکول نہیں ہے دیگر سکولز بچیویوں کو نہم میں داخلہ نہیں دیتے ہا ئی سکول قائم کیا جا ئے صالح خا نہ اور ڈاگ اسما عیل کے بونڈری کا مسئلہ فوری حل کیا جا ئے اس سے کو ئی خا نہ جنگی ہو ئی تو انتظا میہ ذمدار ہو گی چیئر مین تیمور کمال نے کہا کہ کھلی کچہری میں عوام نہ ہو نے کے برا بر ہیں افسران عوام سے دوری ختم کریں تحصیل پبی میں سر کاری نر خنا مے کو تمام دکانداروں کے پاس یقینی بنائیں اور اس پر عمل در آمد کے لئے چیکنگ کا نظام درست کریں تھا نہ اکبر پورہ کے حدود میں امن وامان کا ابتر صورتحال ہے راہز نی قتل اور چوریاں معمول بن گیا ہے چیئر مین ذوالفقار نے کہا کہ ڈاگ اسما عیل خیل میں لوگوں نے روڈ پر دکا نیں تعمیر کی ہے ان تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جا ئے ہر جگہ گداگروں کا بھر مار ہیں جس میں خوا تین کی بڑی تعداد شا مل ہیں جس سے بے حیا ئی میں اضا فہ ہوا ہے اس کے خلاف حکو مت کاروا ئی کریں چیئر مین صدام علی شاہ نے کہا کہ اکبرپورہ تھا نہ کے حدود میں راہز نی معمول بن گیا ہے گز شتہ روز راہز نوں نے ہارون کو قتل کیا ایک ماہ میں چار قتل ہو ئے پو لیس ان میں ملوث ملز مان کو گرفتار کریں ور نہ اس کے خلاف بھر پور احتجاجی تحریک شروع کر ینگے چیئر مین فضل نبی نے کہا کہ برتھ سر ٹیفکیٹ کا مسئلہ بہت سنگین ہے نئے طریقہ عوام کے لئے مشکل ہے پرا نا طر یقہ کار بحال کریں چیئر مین بانڈہ ملا خان سید محب اللہ شاہ نے کہا کہ گور نمنٹ گرلز مڈل سکول بانڈہ ملا خان میں پینے کا پا نی کا مسئلہ حل کیا جا ئے گیس لوڈ شیڈ نگ بند کیا جا ئے اور علاقے آئس کھلے فروخت ہو رہی ہے چوریاں معمول ہیں پو لیس اس کا نو ٹس لیں چیئر مین گو ہر زمان نے کہا کہ اے ڈی نے چیئر مینوں پر صفا ئی بند کی ہے اور ٹی ایم اے والے بھی صفا ئی کے لئے نہیں آتے ٹی ایم اے پبی والے صفا ئی کے لئے عملہ بھیج دیں دیگر نے بھی اپنے مسا ئل پیش کئے تحصیل چیئر مین پبی نے کہا کہ یہاں صرف ریسکیو1122 والے ایما نداری سے ڈیو ٹی کر رہے ہیں با قی تمام سر اکری ادارے فیل ہو چکے ہیں آج اے سی کے ساتھ کھلی کچہری کے لئے یہ افسران آئے ہیں ہمارے اجلاس میں بلا نے پر یہ نہیں آتے ہم عوا می نما ئندے ہیں لوکل گور نمنٹ آپ ما نیں گے یہ چیئر مین لوکل گورنمنٹ سے ہیں اگر نہیں ما نتے تو ہم آپ کو نہیں ما نتے ان کے تمام مسا ئل جائز ہیں حکو مت اور انتظا میہ فوری طور پر یہ حل کریں انہوں نے کہا کہ اگر تحصیل کو نسل کے اجلاس میں یہ افسران نہیں آتے تو پھر ہم تمام تحصیل کو نسل کے ممبران اے سی آفس کے سا منے دھر نا دینگے کھلی کچہری سے اے سی پبی خولہ حقدار نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ اس کھلی کچہری کا مقصدبھی یہ ہے کہ آپ کے اور عوام کے جو مسا ئل ہیں وہ بروقت حل ہو سکیں میں نئی آئی ہوں آپ کے شکا یات جائز ہیں آئندہ ویلج کو نسل کی سطح پر ایسی طرح کے کھلی کچہری منعقد ہو گی اور اس کے لئے باقاعدہ لوڈ سپیکرز پر اعلا نات وی سی سیکر ٹری کر ینگے کہ زیادہ سے زیادہ عوام کو اطلاع ہو سکیں اور اپنے مسا ئل پیش کر سکیں انہوں نے کہا کہ آپ کے تمام مسا ئل نوٹ کئے جو ہم حل کر سکتے ہیں وہ یہاں پر حل کر ینگے اور با قی مسا ئل متعلقہ افسران تک ڈی سی نو شہرہ کے زریعے بھیج دینگے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے