کوہاٹ (مانند نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا“پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم چترالی کی زیر صدارت قومی تعمیرنو کے تمام محکموں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں گمبٹ، لاچی اور درہ آدم خیل کے چیئرمینزکے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران اور سرکاری محکموں اور اداروں کے حکام نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ضلع کوہاٹ میں ”عوامی ایجنڈا“پروگرام کے تحت صفائی کی صورتحال، گوڈگورننس، ریونیو، پبلک سروس ڈیلیوری، فوڈ پرائس کنٹرول، کوالٹی کنٹرول، سپورٹس و کلچر اور دیگر شعبوں کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دی گئیں۔اجلاس کو حکام نے اپنے زون و علاقوں میں کارکردگی، صفائی کی صورتحال، مشینری، ہیومن ریسورس اور محکموں کے دوسرے ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلا آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ ہر محکمہ عوامی ایجنڈا کے تحت تفویض شدہ ذمہ داریاں اپنے مقررہ وقت پر پوری کرنا یقینی بنائے بصورت دیگر اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رو رعایت نہیں ہو گی۔ڈپٹی کمشنر نے کمشنر کوہاٹ ڈویژن کی ہدایت پر ”عوامی ایجنڈا“کے تحت بڑے پیمانے پر شروع کردہ 6 روزہ صفائی مہم کو بھی ہر صورت اس کے اصل روح کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ 6 روزہ صفائی مہم کے پہلے مرحلے کا آغاز ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں سے کرکے سرکاری عمارتوں، ہاسٹلوں، کالونیوں اور مدارس تک بڑھایا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں بازاروں، لاری اڈوں، پارکس، ندی نالوں، پٹرول پمپس اور عوامی و تفریحی مقامات کی صفائی ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈبلیو ایس ایس سی اور ٹی ایم اے کو گلیوں و عام جگہوں سے کوڑا کرکٹ بروقت اٹھانے اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صفائی کی صورتحال یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ عوام الناس کو پاک صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے