پشاور(مانند نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر شکیل خان کے حق میں بیان دینا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو مہنگا پڑگیا۔وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے جنید اکبر کو فوکل پرسن برائے اراکین قومی اسمبلی کے عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ ایم این اے شاہد خٹک کو نیا فوکل پرسن تعینات کردیا گیا۔شکیل خان کے بعد خیبر پختونخوا کے مزید 3 وزراء پر گُڈ گورننس کمیٹی کی تلوار لٹک گئی جنید اکبر نے کابینہ سے ہٹائے جانے پر شکیل خان کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شکیل خان کو ہٹانے کے طریقہ کار سے اختلاف کرتے ہیں۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے سابق وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا تاہم وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری سے بنائی گئی گڈ گورننس کمیٹی نے شکیل خان کی کارکردگی پر انہیں ہٹانے کی منظوری دی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے