پشاور(مانند نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا میں اختلافات پر بانیٔ پی ٹی آئی برہم ہو گئے۔ذرائع کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی نے ارکینِ قومی اسمبلی عاطف خان اور جنید اکبر کو طلب کر لیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں اراکینِ اسمبلی کی آئندہ ہفتے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔تحریکِ انصاف کے پی میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئےکے پی حکومت نے بانیٔ پی ٹی آئی کو عاطف خان اور جنید اکبر سے متعلق شکایت کی ہے۔عاطف خان اور جنید اکبر نے برطرف وزیر شکیل خان کے حق میں بیان دیا تھا۔دونوں اراکینِ اسمبلی نے شکیل خان کے برطرفی کے فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔بیرسٹر سیف کی تصدیق مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں بانیٔ پی ٹی آئی کے برہم ہونے کی تصدیق کی ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے پارٹی میں گروپ بندی کا تاثر دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔بیرسٹر سیف نے یہ تصدیق بھی کی ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے عاطف خان اور جنید اکبر کو اڈیالہ جیل بلایا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے