ہنگو(مانند نیوز) خطرات سے آگاہی نقصانات کے امکان کو کم کرتی ہے،جنگ زدہ علاقوں میں ان پھٹنے بارودی مواد سے حادثات آگاہی کی کمی کی بدولت رونما ہوتے ہیں،دوران جنگ اور بعد میں بارودی مواد کے خطرات مسلسل موجود رہتے ہیں،صحافی برادری رپورٹنگ میں عوامی آگاہی پیغام قوم تک پہنچا سکتی ہے،ان خیالات کا اظہار صوبائی کوآرڈینیٹر ہلال احمر زبیر صمد،ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر پی آر سی ایس ایمان ملک اور دیگر نے صحافیوں کی آگاہی کے لیے ہنگو میں ان پھٹنے مواد سے آگاہی سیشن اور سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں منعقدہ سیشن میں ہنگو اور اورکزئی کے صحافیوں نے شرکت کی۔سیشن میں ہلال احمر کے صوبائی کوآرڈینیٹر زبیر صمد اور ملک ایمان نے پروجیکٹر کے ذریعے بارودی مواد،دیسی ساخت بموں اور ہینڈ گرنیڈ کی بناوٹ،ان سے لاحق خطرات اور پھر ان خطرات سے بچاؤ کے متعلق سیر حاصل معلومات سے صحافیوں کو روشناس کرایا۔انہوں نے کہا کہ ہلال احمر جنگ زدہ اور شورش زدہ علاقوں میں نہ صرف بحالی کے لیے سروسز فراہم کرتی ہے بلکہ ان حادثات میں معزور ہونے والے افراد کے علاج معالجے اور پھر انہیں اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کے لیے بھی اقدامات اٹھاتی ہے اور ہماری خدمات بلا تفریق رنگ،مزہب،علاقہ اور قومیت سب کے لیے برابر ہیں۔اس موقعہ پر صحافیوں کی طرف سے پوچھے گئے سوالات پر بھی خصوصی نشست ہوئی۔جبکہ عملی مشق میں بھی صحافیوں نے رپورٹنگ کے حوالے سے پریکٹس میں حصہ لیا